تمام ڈسپوزل سٹیشنز ،مشینری کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت

 تمام ڈسپوزل سٹیشنز ،مشینری کو مکمل فعال رکھنے کی ہدایت

بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے :ڈی سی لاہور

لاہور(خبر نگار)لاہور میں بارش کے بعد واسا کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہورمحمد علی اعجاز کی ہدایت پر نکاسی آب کے لیے فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور کے احکامات پر تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو مکمل فعال اور مشینری کو آپریشنل کر دیا گیا ہے تاکہ شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر رکھا جا سکے ۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے پانی کی فوری نکاسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام ڈسپوزل سٹیشنز اپنی پوری استعداد پر چلائے جائیں۔ انہوں نے فیلڈ میں موجود تمام ٹیموں کو متحرک اور الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو بارش کے دوران کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاط برتیں اور بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں