ای بیز پورٹل کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت

ای بیز پورٹل کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریونیو جنریشن اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کی کارکردگی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریونیو جنریشن کے اہداف اور ای بیز پورٹل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ای بیز پورٹل پر آئی درخواستوں کا کیس وائز جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ای بیز پورٹل پر مقررہ ٹائم لائن کے اندر پراسسنگ ہر صورت یقینی بنانے اور ای بیز پورٹل کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس نے ریونیو جنریشن کے اہداف کے حصول بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ریکوری مہم کو تیز کرنے ،غیر قانونی پیلنٹی کی ریکوری اور چار نئی کمرشل سڑکوں سے ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں