فروری:راوی شہر میں درجنوں کارخانے ، گودام ، دفاترسیل

فروری:راوی شہر میں درجنوں کارخانے ، گودام ، دفاترسیل

عملہ نے راوی سے غیر قانونی ریت،مٹی نکالنے والے عناصر کوسختی سے روکا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )راوی شہر میں انتظامیہ کی کارروائیاں جاری،صرف ماہ فروری میں غیرقانونی تعمیرات، ہاؤسنگ سوسائٹیز،ٹیکس نادہندگان، ریت مافیا اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف آپریشن میں درجنوں کارخانے ،گودام، صنعتی یونٹس اوررئیل اسٹیٹ دفاتر سیل کردیے گئے ۔علاوہ ازیں انفورسٹمنٹ عملہ نے دریائے راوی سے غیر قانونی ریت،مٹی نکالنے والے عناصر کوسختی سے روکااور مقدمات درج کرائے ۔ انتظامیہ نے پندی چلانے والے امدادبھٹی، بلال بشیر اور افضال گروپ کی ایکسویٹرز مشینیں ضبط اور ٹرالیاں آف لوڈ کرواکر لاکھوں کے جرمانے کئے ۔دریں اثنا روڈاٹیم نے اپنے علاقہ میں ہونیوالی غیرقانونی تعمیرات روکنے کیلئے سرپرائز وزٹ کرکے متعدد کو نوٹسز دیے جبکہ ظفر اقبال مارکیٹ پر کام کی تعمیر کو روک دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں