سبزیاں،پھل من مانے نرخوں پر فروخت،ریٹ لسٹ نظر انداز
ادرک 380، بینگن 100، بند گوبھی 80، بھنڈی 240، پیاز 80، پالک 50، ٹماٹر 80روپے کلو دستیاب امرود 200، سٹابری 450، انارقندھاری 1200، انگور سفید موٹا 600، پپیتا 300، خربوزہ سپیشل320 روپے کلو
لاہور(کامرس رپورٹر سے)سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت ، ریٹ لسٹ نظرانداز ۔ تفصیلات کے مطابق ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت 20روپے مقر ر کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر دکانداروں نے 30سے 40روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،ادرک تھائی لینڈ 290کی بجائے 360سے 380،بینگن 80کی بجائے 90سے 100،بند گوبھی50کی بجائے 70سے 80، بھنڈی205کی بجائے 230سے 240،پیاز 65روپے کی بجائے 70سے 80،پالک فارمی30کی بجائے 40سے 50،پھول گوبھی40کی بجائے 60 سے 70روپے ،ٹماٹر60کی بجائے70سے80 روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔سرکاری نرخنامے میں پھلوں میں ایک کلو امرود اول 145 روپے کی بجائے 180سے 200روپے ،سٹابری 350کی بجائے 430سے 450، سٹابری درجہ دوم300روپے ،انار قندھاری 630کی بجائے 1200،انگور سفید موٹا440کی بجائے 600، بیر 65کی بجائے 90سے 100،پپیتا250کی بجائے 280سے 300، تربوز 115کی بجائے 140سے 150،خربوزہ سپیشل 190کی بجائے 300سے 320،خربوزہ درجہ اول145روپے کی بجائے 170سے 180روپے ،سیب ایرانی 400 کی بجائے 460 سے 480،سیب کالا کولو پہاڑی 420 کی بجائے 500سے 540روپے ،سیب کالا کولو میدانی275 کی بجائے 300سے 320،سیب سفید اول 250 کی بجائے 280سے 300 تک فروخت کی گئی۔