تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفی کے زیر انتظام ملک گیر ریلیاں

 تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفی  کے زیر انتظام ملک گیر ریلیاں

لاہور (سیاسی نمائندہ) عالمی یومِ القدس کے موقع پر تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفی کی جانب سے غزہ، اقصیٰ، فلسطین اور ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔

 نمازِ جمعہ کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جوش و خروش سے بھرپور ریلیاں منعقد ہوئیں۔ لاہور میں ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی تاریخی ریلی کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین اور بچے بھی شریک تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں