حنیف عباسی کی تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنیکی ہدایت

حنیف عباسی کی تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنیکی ہدایت

لاہور( اپنے کامرس رپورٹر سے)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے 30 جون تک تین ٹرینیں اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرصدارت ریلوے ہیڈ کوارٹر ز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ وزیر ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے سٹیشنوں پر ایک جیسے بینچز نصب کرنے اور لاہور، کراچی کی طرز پر دیگر سٹیشنوں کی صفائی آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں