الیکٹرک بسوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز کی کمی سے مشکلات

الیکٹرک بسوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز کی کمی سے مشکلات

ایک ہزار چارجنگ سٹیشنز کا اعلان کیا تھا، مگر عملی پیش رفت محدود رہی

لاہور (شیخ زین العابدین )پنجاب میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواب کے ساتھ شروع ہونے والا الیکٹرک بس منصوبہ اب ایک بڑے سوال کے ساتھ کھڑا ہے ۔بسیں تو سڑکوں پر آگئیں مگر چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی نے نظام کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔حکومت نے ایک ہزار چارجنگ سٹیشنز اور جدید سہولتوں کا اعلان کیا تھا، مگر عملی پیش رفت محدود رہی۔نتیجہ یہ کہ بیٹری ختم ہو جائے تو بسیں سڑک پر رک جاتی ہیں اور انہیں ٹوچن کے ذریعے واپس ڈپو منتقل کرنا پڑتا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کے لیے الیکٹرک بسوں کی چارجنگ کا نظام مسائل کا شکار ہے ۔یوں الیکٹرک بس منصوبہ تو بتدریج آگے بڑھ رہا ہے مگر چارجنگ انفراسٹرکچر کی کمی اس جدید ٹرانسپورٹ نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں