میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

میٹرک امتحانات کی رول نمبر سلپس  کی فراہمی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم

لاہور( آئی این پی)میٹرک کے امیدواروں کو رول نمبر سلپس کی بروقت فراہمی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔

اگر کسی امیدوار کی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ نہ ہو رہی ہو تو وہ فوری طور پر تعلیمی بورڈ سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امیدوار داخلہ فارم کی سلپ کے ہمراہ بورڈ آفس سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جا سکے ۔بورڈ حکام نے تعلیمی اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ اگر کسی طالب علم کی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ نہ ہو تو وہ بھی فوری طور پر بورڈ سے رابطہ کریں۔بعض طلبہ کو انٹرنیٹ کی کم رفتار کی وجہ سے رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں