ای چالان کے نام پر فراڈ، سیف سٹی کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ای چالان کے نام پر فراڈ، سیف سٹی  کی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

لاہور (آئی این پی) سیف سٹی اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ شہری ہوشیار رہیں۔ ای چالان کا آفیشل میسج صرف ‘‘9915’’سے بھیجا جاتا ہے۔

 سیف سٹی کے ای چالان میسج میں کسی قسم کا لنک شامل نہیں ہوتا، نہ ہی آن لائن ادائیگی کی ہدایت دی جاتی ہے۔ ، 9915سے آنے والے میسج میں لنک یا بینک معلومات طلب کی جائیں تو شہری فوری احتیاط برتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں