پولیس کو مطلوب 2ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی ،لسٹڈ 2 مفرور اشتہاری گرفتار کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق ایس پی سِول لائنز کی سربراہی میں مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سول لائن پولیس نے سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے ذریعے پولیس کو مطلوب ملزمان عدنان اور تنویر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری بوگس چیک اور فراڈ جیسی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔