سکولوں کیلئے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیاں کم کرنے کی تجویز پر غور
لاہور (خبرنگار) سکولوں کے لیے تعلیمی کیلنڈر میں چھٹیوں میں کمی لانے پر غور جاری ہے ، جس کا مقصد تعلیمی سال کے دوران طلبا کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔
پرائیویٹ سکولوں نے آئندہ تعلیمی سال میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی سال کم از کم 180دن تک بڑھایا جا سکے ۔ تجویز دی گئی کہ گرمی کی چھٹیاں 2ماہ جبکہ سردی کی چھٹیاں جنوری میں 10دن کے لیے دی جائیں۔