پوری قوم بھارتی پراکسی کے خلاف متحد ہے :جماعت اسلامی

پوری قوم بھارتی پراکسی کے خلاف  متحد ہے :جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے دارالحکومت میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پرامن شہری علاقوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت اور قابل مذمت عمل ہے ۔

اس قسم کے واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، تاہم قوم اور سکیورٹی ادارے ان سازشوں کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں