مہاجر پرندوں کی آ ماجگاہوں کی نگرانی کیلئے فورسز ہائی الرٹ

مہاجر پرندوں کی آ ماجگاہوں کی نگرانی کیلئے فورسز ہائی الرٹ

مہمان پرندوں کی اپنے بریڈنگ گراؤنڈز واپسی میں کوئی خلل واقع نہ ہو:ترجمان

لاہور(اے پی پی)صوبہ میں مہاجر پرندوں کی آ ماجگاہوں اور مساکن کی کڑی نگرانی کیلئے اپنی فیلڈ فورسزکو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے تاکہ مہمان پرندوں کی اپنے بریڈنگ گراؤنڈز واپسی میں کوئی خلل واقع نہ ہو۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں ہر سال موسم سرما کے آغاز میں لاکھوں کی تعداد میں مہاجر آ بی وصحرائی پرندے ستمبر اور اکتوبرکے دوران ہماری جھیلوں ،ندی نالوں،دریاؤں،نہروں اور صحراؤں میں آ تے ہیں اور کم و بیش پانچ چھ ماہ یہاں قیام کے بعد موسم گرما کے آغاز پرافزائش نسل کیلئے واپس اپنے بریڈنگ گراؤنڈز چلے جاتے ہیں۔

ان مہمان مہاجر پرندوں میں انواع و اقسام کی مرغابیاں، مگھ،کونجیں،قاز،حواصل،لم ڈھینگ ،تلور ،شاہین ،بازاور دیگر صحرائی و آبی پرندے شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ سب مہمان پرندے ہمارے قدرتی ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں جنکی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لہذا عوام کو چاہئے کہ وہ اس مرحلے پر حکومت سے تعاون کریں اور ان پرندوں کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے حکومت سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے قرب وجوار میں ایسی کسی شکایت کی صورت میں فوری محکمہ کی ہیلپ لائن 1107 پر اطلاع دیں تاکہ ان پرندوں کی بحفاظت اپنے بریڈنگ گرانڈز واپسی کو ممکن بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں