فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت علماء کیساتھ نشست

فیملی پلاننگ پروگرام کے  تحت علماء کیساتھ نشست

سانگلا ہل (تحصیل رپورٹر)پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت علماء کرام کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد کی گئی، جس میں ماں اور۔۔۔

 بچے کی صحت اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل کے درمیان توازن کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی گئی،نشست کا مقصد علماء کرام کو اس حوالے سے آگاہ کرنا تھا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔،مہمان خصوصی ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام لاہور مصباح جاوید تھیں، تقریب تحصیل پاپولیشن آفیسروسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد طاہرکے تعاون سے منعقد ہوئی۔علماء نے اتفاق کیا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور مثبت پیغام پہنچانے میں مذہبی رہنماؤں کا کردار نہایت اہم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں