ایف آئی اے کی بیجامداخلت کو بند کرایاجائے :ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

ایف آئی اے کی بیجامداخلت کو بند  کرایاجائے :ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے کی جانب سے ایل پی جی کے جہاز پر چھاپے مارنے پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج، چیئرمین ایل عرفان کھوکھر کا کہنا ہے ۔۔۔

کہ ایف آئی اے کے بلاجواز چھاپوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم فوری نوٹس لیکر بے جا مداخلت کو بند کرائیں۔ایف آئی اے کے چھاپوں سے ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ایف آئی اے کی مداخلت سے امپورٹرز نے جہاز نہ منگوانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ گیس کی قلت پیدا ہونے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں