این جی سی نے لاہور ،حیدرآباد میں دو اہم منصوبے مکمل کر لئے
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل گرڈ کمپنی(این جی سی)نے ملک کے پاور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو۔۔۔
مزید مضبوط بنانے اور سسٹم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے لاہور اور حیدرآباد میں دو اہم منصوبے مکمل کر لئے ۔لاہور میں 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن شیخوپورہ بند روڈ لاہورکی اپ گریڈیشن کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ این جی سی نے 220 کے وی گرڈ سٹیشن ٹنڈو محمد خان روڈ، حیدرآباد میں بھی 220/132 کے وی، 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر کو کامیابی سے انرجائز کر دیا جو قومی ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔