ناجائز اسلحہ ،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ،3ملزم گرفتار

 ناجائز اسلحہ ،منشیات کی بڑی  کھیپ برآمد ،3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ناجائز اسلحہ ،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ،3 ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔ لیاقت آباد پولیس نے ڈونگی گراونڈ دھلے فلیٹس کے قریب کارروائی میں ملزم اسلم کو گرفتار کرکے۔۔

 3پستول، رائفل، پمپ ایکشن، 3 موبائلز و شراب ، ڈیڑھ کلو چرس، 500 گرام آئس، 170 گرام افیون 160 گرام ہیروئین برآمد کر لی۔چوکی سگیاں پولیس نے  پیدل منشیات فروشی کرنیوالے دو ملزموں عبدالرحمن اور عظیم کو گرفتار کر کے 6 کلو چرس اور 400 گرام آئس برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں