کمشنر اور ڈی سی کاسہولت بازار وحدت کالونی کا دورہ

کمشنر اور ڈی سی کاسہولت  بازار وحدت کالونی کا دورہ

لاہور(خبر نگار)کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر)علی اعجاز نے ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے قائم سہولت بازار وحدت کالونی کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی دستیابی، قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔۔۔

اس موقع پر انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو معیاری اشیا مناسب قیمتوں پر فراہم کرنے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ سہولت بازار میں صفائی، پارکنگ، سکیورٹی و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔سہولت کاؤنٹرز کو بھی چیک کیا گیا۔کمشنر ر نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمتوں اور معیار کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے بچایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں