پاکستان کوحقیقی اسلامی، فلاحی ریاست بناناہوگا:صاحبزادہ وسیم حیدر
لاہور(خبر نگار)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ 23 مارچ یومِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا عظیم تابناک اور فیصلہ کن دن ہے ۔۔۔۔
یہ دن ہمیں قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے علامہ اقبال ؒکے تصورِ خودی اور الگ تشخص کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار اسلامی ریاست کے قیام کا عزم کیا۔ یہی عزم آگے چل کر نظریۂ پاکستان کی مضبوط بنیاد بنا۔ سنٹرل سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم سب کو تجدیدِ عہد کرنا چاہیے کہ عملی طور پر پاکستان کو حقیقی اسلامی، فلاحی اور مثالی ریاست بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔