یوای ٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن پر وی سی کو مبارکباد

 یوای ٹی کی عالمی رینکنگ میں  بہتر پوزیشن پر وی سی کو مبارکباد

لاہور (خبر نگار)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبداللہ عباس نے ورلڈ کیو ایس رینکنگ میں یو ای ٹی لاہور کے 201 ویں نمبر پر آنے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتری حاصل کرنے پر ۔۔۔۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، فیکلٹی، طلبہ اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی جامعہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے اور اس سے یو ای ٹی لاہور کی عالمی سطح پر پہچان مزید مضبوط ہوئی ہے ۔ اس کامیابی کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کے لیے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں