پنجاب بھر میں 126 ڈرائیونگ سکول قائم
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو بااعتماد ڈرائیور بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ کی معیاری تربیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
اب تک پنجاب بھر میں 126ڈرائیونگ سکولز قائم کیے جا چکے ہیں ۔