دنیا عالمی امن کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرے :طاہر القادری
لاہور(سیاسی نمائندہ )بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلامک سنٹر پرتگال (لزبن)میں سیرت النبیؐ و امن عالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا عالمی امن کیلئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرے۔۔
۔آپؐ نے کرہ ارض پر پہلی بار جنگ کے اصول اور اخلاقیات کے پیمانے مقرر کئے ۔فتح مکہ کی عام معافی جیسی کوئی مثال آج تک دنیا کا کوئی فاتح پیش نہیں کر سکا۔اللہ نے انسان کی تخلیق مادی ترقی نہیں بلکہ روحانی و اخلاقی کمال حاصل کرنے کیلئے فرمائی۔اللہ کی زمین کو فساد سے بچانا، اسے امن و انصاف کا گہوارہ بنانا کرہ ارض پر بسنے والے ہر باسی پر فرض ہے ۔دنیا کا بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے اور ظلم و جبر سے روکتا ہے ۔قیامت کے روز اللہ نعمتوں کے ضیاع اور بلاجواز نقصان پہنچائے جانے پر باز پرس کرے گا۔