ریسٹورنٹس کے اوقات پر سخت پابندیاں انڈسٹری بحران کا شکار:لاہور چیمبر

ریسٹورنٹس کے اوقات پر سخت پابندیاں   انڈسٹری بحران کا شکار:لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر)ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نثار چودھری کی سربراہی میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل سے ملاقات میں ریسٹورنٹ انڈسٹری کو درپیش سنگین مسائل، بالخصوص کاروباری اوقات کار میں عائد پابندیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

وفد میں سی ای او ہارڈیز عثمان اشرف، سی ای او رینا کچن عمار محسن، سی ای او چیزئیس عمران اعجاز، سی ای او کوتھم احمد شفیق، سی ای او بیمبو یونین رضا احمد، سی ای او کیفے ایلانتو فواز یوسف، سی ای او مینڈرین کچن ہارون منو سمیت دیگر نمایاں کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں