پی آئی سی ایمرجنسی میں 3 جدید کارڈیک آئی سی یوز قائم
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )پی آئی سی ایمرجنسی میں 3 جدید کارڈیک آئی سی یوز قائم،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر سید عمران کی سربراہی میں 18 بستروں پر مشتمل آئی سی یوز فعال،چیئرمین بی او ایم ڈاکٹر فرقد عالمگیر کی نگرانی میں جدید ترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پنجاب میں کارڈیک ایمرجنسی کیئر کو مزید مضبوط بنا دیا گیا،62 بستروں پر مشتمل سرجیکل آئی سی یوز کے انچارج بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،پی آئی سی ایمرجنسی آئی سی یوز اور کیتھ لیبز میں کوڈ بلو سسٹم متعارف کرایاگیا۔