ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو کی تیاریاں آخری مراحل میں

ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو کی تیاریاں آخری مراحل میں

ایکسپو کے دوران نئے سیاحتی منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا

لاہور(خبرنگار)پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو 2026کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یہ ایکسپو 28 اور 29 اپریل کو لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی، جہاں سیاحت، ثقافت اور سرمایہ کاری کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا ہو گی۔ایکسپو میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں، ٹورازم سٹیک ہولڈرز اور ان سے منسلک مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس ایونٹ کے ذریعے نہ صرف سیاحت کے فروغ کو نئی سمت دی جائے گی بلکہ سرمایہ کاری کے متعدد نئے مواقع بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔ایکسپو کے دوران نئے سیاحتی منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔ میگنیفیسنٹ پنجاب ایپ، جدید ریزورٹس اور سیاحتی سہولیات کی کے پراجیکٹس اس ایونٹ کا نمایاں حصہ ہوں گے ۔ ایکسپو میں کلر کہار اور دھرابی جھیل پر واٹر سپورٹس کے فروغ، جبکہ پتریاٹا میں ٹری ہاؤسز کے قیام جیسے منصوبے بھی پیش کیے جائیں گے ۔ چکوال، کوٹلی ستیاں اور دیگر اہم سیاحتی مقامات پر اربوں روپے کے نئے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا اعلان ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں