پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ

پاکستان سمیت دنا بھر میں آج ملیریا سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا

لاہور(سجاد کاظمی سے )ڈینگی کی طرف تیزی سے بھاگنے والے شہری ملیریا کے خطرات کا وار سے لاعلم، پاکستان سمیت دنا بھر میں آج ملیریا سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا۔پاکستان میں ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ،سالانہ 20 سے 30 لاکھ افراد متاثر ہونے کا اندیشہ ،بروقت علاج نہ ملنے پر ہزاروں اموات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یہ بیماری ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ملیریا مادہ اینوفلیز مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے اور بخار، کپکپی اور جسمانی درد اس کی نمایاں علامات ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق پاکستان میں سالانہ 20 سے 30 لاکھ ملیریا کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ ہزاروں اموات بھی سامنے آتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی نکاسی، گندے پانی کے فراوانی سے ملیریا مچھر کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے ۔جس طرح محکمہ صحت ڈینگی بارے آگاہی دیتا ہے ،اسی طرح ملیریا کی طرف توجہ مبذول کرنا بہت ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں