گاڑی کی بیٹری چوری میں ملوث2 ملزم زیرحراست
لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ کے علاقے میں 14 اپریل کو مہران گاڑی سے بیٹری چوری ہونے کا واقعہ رپورٹ ہوا جس کا مقدمہ نمبر 850/26 خاتون لائبہ کی درخواست پر درج کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے دوران شواہد اور معلومات کی بنیاد پر ملزمان حسن اور نبیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ بیٹری اصل مالکہ کے حوالے کر دی گئی۔