بھینی انڈرپاس:جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ، ناقص کھجور ، کیمیکل تلف

بھینی انڈرپاس:جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ  پر چھاپہ، ناقص کھجور ، کیمیکل تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )بھینی انڈرپاس پر جعلی کولڈ ڈرنکس یونٹ اور ملتان روڈ پر کنفیکشنری یونٹ پر چھاپہ مار کر 8ہزار 130 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس اور بھاری مقدار میں ناقص کھجور اور کیمیکل تلف کر دیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے پر مقدمہ درج کروا کے کنفیکشنری یونٹ کو 2لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، بغیر منظور شدہ فارمولا اور غیر فلٹرشدہ پانی سے کولڈ ڈرنکس تیار کی جارہی تھیں۔،مکسنگ سیکشن میں زنگ آلود مشینری، ٹوٹے فرش پر کھڑا گندا پانی ،مکھیوں کی بھرمار پائی گئی،سٹوریج ایریا میں گندے ریکس، کباڑ، زنگ آلود ٹینک اور فنگس زدہ فریزر موجود پائے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں