لاہور بورڈ:میٹرک پریکٹیکلز :لیبز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور بورڈ:میٹرک پریکٹیکلز :لیبز میں کیمرے لگانے کا فیصلہ

205 سکولوں میں میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز 12مئی سے ہوگا

لاہور (این این آئی)لاہور بورڈ نے عملی امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام سائنس لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بورڈ کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری و نجی سکولوں کی تمام سائنس لیبز میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ امتحانات کے دوران مکمل نگرانی ممکن بنائی جا سکے ۔حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب بروقت مکمل نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور میں 205سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات منعقد ہوں گے ، جن کا آغاز 12مئی سے ہوگا۔تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امتحانی نظام کو شفاف بنانا اور نقل جیسے رجحانات کا مکمل خاتمہ کرنا ہے ، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کا درست اندازہ لگایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں