زمینوں کے التوا کے شکار 9ہزار کیسزپرکوئی پیش رفت نہیں

زمینوں کے التوا کے شکار 9ہزار کیسزپرکوئی پیش رفت نہیں

پنجاب سے موصول 1ہزار 3جائیدادوں کے کیسز مسترد ہوئے :رپورٹ

لاہور (عمران اکبر )پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کے کا ترمیمی آرڈیننس 2026کا معاملہ ،ترمیمی آرڈیننس 2026کے تحت صوبہ بھر میں التوا کا شکار 9ہزار 7سو پندرہ زمینوں کے کیسز پر تاحال پیش رفت شروع نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں قابضین کے خلاف پی او آئی پی آرڈیننس کے تحت 15ہزار 702درخواستیں التوا کا شکار۔چار ماہ قبل 4ہزار 62درخواست دہندگان کو قابضین سے چھٹکارا دلوایا گیا، رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرسے موصول ہونے والے 1ہزار 3جائیدادوں کے کیسز کو مسترد کیا گیا۔ ڈی سی آر، اے سی، ایس ڈی پی او کے علاوہ سرکل ریوینو افسر اور پولیس سٹیشن کے انچارج افسر کا اضافہ کیا گیا ،غیر قانونی قبضے کے جرم میں 5سے 10سال سزا کے علاوہ 10ملین تک جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا نفاذ ہو گا۔جھوٹی شکایت کی صورت میں 8سو 74پراپرٹیز کی موصول ہونے والی درخواستیں غیر متعلقہ قرار دی گئیں، صوبہ بھر میں کل 15ہزار 702درخواستوں میں سے 48کیسز ٹربیونل کے سپرد ۔لاہور ڈویژن میں 2ہزار4سو 82جائیدادوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں