لبرٹی آگ :عمارت میں بنیادی حفاظتی انتظامات نظر انداز

لبرٹی آگ :عمارت میں بنیادی حفاظتی انتظامات نظر انداز

سول ڈیفنس، لیسکو کے کلیئرنس سرٹیفکیٹس بھی نہیں تھے :تحقیقاتی رپورٹ

لاہور (شیخ زین العابدین)لاہور کے مصروف تجارتی مرکز لبرٹی میں واقع بگ سٹی پلازہ میں آگ، سنگین غفلت بے نقاب،فائر سیفٹی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں، جان و مال کو خطرے میں ڈال دیا گیا،ایل ڈی اے کے نئے ضوابط کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا، متعدد سوالات اٹھ گئے ، ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی میں واقع بگ سٹی پلازہ میں لگنے والی آگ نے نہ صرف عمارت کو لپیٹ میں لیا بلکہ فائر سیفٹی نظام کی کمزوریوں کو بھی عیاں کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ متاثرہ عمارت میں بنیادی حفاظتی تقاضوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق فروری 2026 میں انڈیگو ہوٹل میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ کے بعد ایل ڈی اے نے سخت فائر سیفٹی قوانین متعارف کرائے تھے ، تاہم انہی ضوابط پر بگ سٹی پلازہ میں عملدرآمد نہیں کروایا جا سکا۔رپورٹس کے مطابق عمارت کے پاس سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور لیسکو کے مطلوبہ کلیئرنس سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے ، جو کسی بھی کمرشل عمارت کے لیے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔مزید یہ کہ فائر ڈیٹیکشن سسٹم، الارم، ایمرجنسی لائٹنگ اور ایویکیوشن پلان جیسے بنیادی حفاظتی انتظامات یا تو غیر فعال تھے یا مکمل طور پر غائب، جس کے باعث خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں