ڈی سی کی ڈینگی سرویلنس کے عمل کو مزید مؤثر بنانیکی ہدایت
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل نشتر کا دورہ ، ترقیاتی کاموں اور انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے’’لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام‘‘ کے تحت شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی صحت کے تحفظ کا مشن کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل نشتر کا دورہ کرکے شمع کالونی اور کماہاں لدھڑ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں اور انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے روہی نالہ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کو فیلڈ دورے کے دوران تعمیراتی معیار اور عوامی سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ لی۔ انہوں نے شمع کالونی میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے روہی نالہ پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ضلع بھر میں صفائی کے بلاتعطل آپریشن کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔