پنجاب پولیس نان ٹیکس آمدنی کے حصول میں سرفہرست ادارہ

پنجاب پولیس نان ٹیکس آمدنی کے حصول میں سرفہرست ادارہ

اہداف کی مد میں 9 ماہ کے دوران 32 ارب 40 کروڑ جمع کر کے ہدف عبور کر لیا

لاہور(حمزہ خورشید سے )پنجاب پولیس نان ٹیکس آمدنی کے حصول میں سرفہرست ادارہ بن گئی اور صرف 9 ماہ میں سالانہ ہدف سے بھی زیادہ رقم اکٹھی کر لی۔ حکومت کی پوسٹ بجٹ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کو سالانہ 30 ارب نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف دیا گیا تاہم محکمے نے جرمانوں اور دیگر نان ٹیکس اہداف کی مد میں 9 ماہ کے دوران 32 ارب 40 کروڑ جمع کر کے ہدف عبور کر لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیگر صوبائی محکمے اہداف حاصل کرنے میں پیچھے رہ گئے جہاں بورڈ آف ریونیو 30ارب کے نان ٹیکس ہدف میں سے صرف 5ارب 50کروڑ ، محکمہ صحت 15 ارب 50کروڑ میں سے 2ارب، محکمہ آبپاشی 25 ارب میں سے 5 ارب ،محکمہ مائنز اینڈ منرلز 30ارب میں سے تقریباً 16 ارب اورمحکمہ خزانہ نے 123 ارب میں سے 98 ارب جمع کرسکا۔مجموعی طور پر صوبے کے تمام محکموں نے 303ارب کے نان ٹیکس ہدف کے مقابلے میں تقریباً 183ارب آمدن حاصل کی، رپورٹ حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی میں پوسٹ بجٹ بحث کیلئے پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں