مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری امتحانی نتائج کا اعلان

 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری امتحانی نتائج کا اعلان

کامیاب امیدواروں کو ٹائپنگ، پروفیشنسی ٹیسٹ،انٹرویو کیلئے لیٹرجلد جاری:پی پی ایس سی

لاہور(خبرنگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان اور نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔ پنجاب سروس ٹریبونل میں جونیئر کلرک کی 5 اسامیوں پر 104 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے جنہیں ٹائپنگ و پروفیشنسی ٹیسٹ کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سسٹم اینالسٹ کی ایک اسامی کیلئے 5 امیدوار امتحان میں انٹرویو کیلئے اہل قرار پائے ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ کلیکٹر آفس لاہور میں جونیئر کلرک کی 60 اسامیوں پر 334 جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ڈی سی آفس شیخوپورہ میں جونیئر کلرک کی 19 اسامیوں پر 219 امیدوار امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ پنجاب پولیس میں ٹیکنیکل آفیسر کی ایک اسامی پر ایک امیدوار کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔پنجاب ہیومن ریسورس اینڈ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی اسامیوں پر 36امیدوار کامیاب ہوئے ۔پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ میں آڈیٹر ڈی جی خان کی اسامیوں پر 5امیدوار کامیاب قرار دئیے گئے ۔پی اینڈڈی میں نیٹ ورک ٹیکنیشن کی اسامی پر ایک امیدوار کامیاب قرار دیا گیا۔کامیاب امیدواروں کو ٹائپنگ، پروفیشنسی ٹیسٹ اور انٹرویو کیلئے کال لیٹرجلد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائینگے ،ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں