ہائرایجوکیشن کا ہرتحصیل میں کالج آف ایمننس قائم کرنیکافیصلہ
لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے ، جس کے تحت ہر تحصیل میں ’’کالج آف ایمننسٔ‘‘ قائم کیے جائیں گے ۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اور بہتر مواقع فراہم کرنا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کالجز بنانے کے بجائے پہلے سے قائم سرکاری تعلیمی اداروں میں سے بہترین کالجز کا انتخاب کر کے انہیں اپ گریڈ کیا جائے گا اور ’’کالج آف ایمننس‘‘ کا درجہ دیا جائے گا۔حکام کے مطابق ان کالجز میں جدید انفراسٹرکچر، معیاری تعلیمی سہولیات، اور تحقیق و جدت پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ فیکلٹی کے معیار، میرٹ اور طلبہ کے تعلیمی نتائج کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ انڈسٹری لنکجز کے ذریعے طلبہ کو عملی میدان سے بھی جوڑا جائے گا ۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے متعلقہ اداروں سے سات روز کے اندر مجوزہ کالجز کی جامع فہرست طلب کر لی ہے ۔