دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا

 دعوؤں کے باوجود ٹرین  شیڈول معمول پر نہ آسکا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) انتظامیہ کے متعدد دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ کراچی سے آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 5گھنٹے 30 منٹ لیٹ ہوئی۔

 تیز گام ایکسپریس 2گھنٹے 40منٹ، قراقرم ایکسپریس 3گھنٹے 10منٹ، خیبر میل ایکسپریس 2گھنٹے 25 منٹ، ملت ایکسپریس 2گھنٹے 20منٹ ،عوام ایکسپریس 2گھنٹے 10منٹ ، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 1گھنٹہ 55منٹ، جعفر ایکسپریس 1گھنٹہ 20منٹ لیٹ ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں