ویساک کے عالمی دن پرکے موقع پر محکمہ آثار قدیمہ کی تقریب کا انعقاد

 ویساک کے عالمی دن پرکے موقع پر  محکمہ آثار قدیمہ کی تقریب کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں عالمی یومِ ویساک نہایت عقیدت، احترام اور روحانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

 بدھ جینتی/ویساک بدھ مت کا ایک عظیم مذہبی تہوار ہے جو گوتم بدھ کی ولادت، روشن خیالی اور مہاپرینروان کی یاد میں دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔یہ تقریب تاریخی دھرم راجیکا اسٹوپا اور ٹیکسلا میوزیم میں محکمہ سیاحت، آثارِ قدیمہ و میوزیم کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کی میزبانی سیکرٹری ٹورزم، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈیپارٹمنٹ سقراط امان رانا نے ڈائریکٹرجنرل آرکیالوجی پنجاب ظہیر عباس ملک کے ہمراہ کی ۔تقریب میں وفاقی وزیر اورنگزیب کچھی نے خصوصی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں