نوسر بازی کرنے والا ملزم زیرحراست
لاہور (کرائم رپورٹر) ٹبی سٹی کے علاقے میں ملزم عرفان نے شہری کو سٹاپ پر کھڑے دیکھا اور قریب آ کر باتوں باتوں میں اعتماد بحال کیا اور اس سے کہا کہ اگر رقم ڈبل کرنی ہے تو مجھے دو اور سو قدم آنکھیں بند کر کے چلو،شہری نے باتوں میں آ کر ملزم کو ایک لاکھ نقد رقم دی جو ملزم کے کر رفو چکر ہو گیا ۔
ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔