پی ایس ایل میچز رات کوکرانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (کورٹ رپورٹر)غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور توانائی کفایت شعاری کا معاملہ ،پی ایس ایل میچز رات کو فلڈ لائٹ میں منعقد کرانے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد 4 مئی کو خاتون اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کریں گے ،عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ایڈوائز کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے ، درخواست میں پی سی بی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں بجلی کا شدید بحران چل رہا ہے ۔ مگر پی ایس ایل کے میچز دن کی روشنی میں کرائے جائیں۔