یونیک گروپ کے سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلوں کاانعقاد

یونیک گروپ کے سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلوں کاانعقاد

مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبا میں خوش الہانی کو فروغ دینا :عبدالمنان خرم

لاہور (سٹاف رپورٹر ) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک گروپ کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں سالانہ انٹر سکول قرآت مقابلے کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین متحدہ علما بورڈ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری تھے ۔مقابلے میں یونیک گروپ کے 80سے زائد کیمپسز کے طلبا نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ قرآت مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبا میں خوش الہانی کو فروغ دینا ہے ۔ قرآن کو پڑھنا اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی ہم نوجوانوں کو کامیاب مستقبل کا ضامن قرار دے سکتے ہیں۔چیئرمین متحدہ علما بورڈ ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ قرآن کی اہمیت اور فضیلت تو خود خدا نے بیان کی ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے سے ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں