توہین عدالت کیس:ریونیو بورڈ کے ذمہ دار آفیسر کو ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

توہین عدالت کیس:ریونیو بورڈ کے ذمہ دار آفیسر کو ریکارڈ پیش کرنیکا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں ممبر بورڈ آف ریونیو جاوید اقبال بخاری کیخلاف توہین عدالت کیس پرنسپل سیٹ پر ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریونیو بورڈ کے ذمہ دار آفیسر کو ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دے دیا۔

 عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے مطابق ممبر بورڈ آف ریونیو نے اراضی کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ملتان بنچ پر ممبر بورڈ آف ریونیو جاوید اقبال بخاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست زیر التوا ہے ، استدعا ہے کہ توہین عدالت کیس پرنسپل سیٹ پر ٹرانسفر کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں