ماڈل بازار کے باہرغیرقانونی رکشہ سٹینڈ ز،ٹریفک جام معمول

ماڈل بازار کے باہرغیرقانونی رکشہ سٹینڈ ز،ٹریفک جام معمول

خریداری کیلئے آنیوالے صارفین کا پیدل چلنا بھی محال ،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

لاہور (این این آئی) رائیونڈ ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث ریلوے روڈ پر واقع ماڈل بازار کے مرکزی گیٹ کے سامنے درجنوں رکشے موجود ہونے سے راہگیروں کا گزرنا محال ہو گیا ہے، مذکورہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بارے متعدد بار میڈیا میں نشاہدہی کے باجود ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، ماڈل بازار مین گیٹ تک رکشوں کی لائنیں لگنے سے مال بردار گاڑیوں کی آمد ورفت بھی تعطل کا شکار رہتی ہے، ماڈل بازار انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک پولیس حکام کو بارہا مطلع کرنے کے باجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، مذکورہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کی وجہ سے ریلوے روڈ پر جہاں ٹریفک کا نظام معطل رہتا ہے، وہاں ماڈل بازار میں خریداری کیلئے آنیوالے صارفین کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے، شہریوں نے سی ٹی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے روڈ ماڈل بازار مین گیٹ سے غیرقانونی رکشہ سٹینڈ کا صفایا کرایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کیساتھ ساتھ شہریوں کا پیدال گزرنا آسان ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں