مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری امتحانی نتائج کااعلان
میونسپل آفیسر کی 20 اسامیوں کیلئے 97 امیدوار امتحان میں کامیاب قرار
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ، چیف آفیسر کی اسامیوں سمیت دیگر محکمہ جات کی اسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں چیف آفیسر / میونسپل آفیسر (ریگولیشنز) کی 20 اسامیوں کیلئے 97 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل کیڈر) کی16اسامیوں کیلئے 75 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔