این ایس آئی ٹی سٹی میں 2 پیٹرول سٹیشن سائٹس کی لیز مکمل

 این ایس آئی ٹی سٹی میں 2 پیٹرول سٹیشن سائٹس کی لیز مکمل

نیلامی میں آئل اینڈ گیس سیکٹر سے وابستہ معروف کمپنیوں کا بھرپور دلچسپی کا اظہار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب نے اپنے منصوبے سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں واقع دو اہم پیٹرول سٹیشن سائٹس کی کامیاب لیز نیلامی مکمل کر لی۔نیلامی میں آئل اینڈ گیس سیکٹر سے وابستہ معروف کمپنیوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔سی بی ڈی پنجاب نے پاکستان کے سب سے بڑے اور پہلے آئی ٹی سٹی سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی میں دو پیٹرول پمپس کی سائٹ کو لفافہ بند بڈنگ کے ذریعے لیز پر دئیے گئے ۔ پلاٹ ایف-12-02، جس کا رقبہ 5.38 کنال ہے ، کی مختص کردہ قیمت 25 ملین روپے سالانہ مقرر کی گئی، جبکہ پلاٹ ایف-02-02، جس کا رقبہ 6.77 کنال ہے کی مختص کردہ قیمت 30 ملین روپے سالانہ رکھی گئی۔لیز نیلامی کی کارروائی سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ وقار عظیم اور چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔نیلامی میں آئل اینڈ گیس سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کی، جس سے سی بی ڈی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور این ایس آئی ٹی سٹی کی تجارتی اہمیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں