مرکز اہلِ حق میں یومِ شہادت حضرت عثمانؓ ذوالنورین سیمینار

مرکز اہلِ حق میں یومِ شہادت حضرت عثمانؓ ذوالنورین سیمینار

حضرت عثمانؓ کی سیرت حیا، سخاوت اور عدل کا روشن مینار ہے : اجمل قادری ودیگر

لاہور(سیاسی نمائندہ)18ذوالحجہ یومِ شہادت خلیفہ سوم، جامع القرآن، ذوالنورین حضرت عثمان بن عفان ؓ کے موقع پر مرکز اہلِ حق شیرانوالہ شریف لاہور میں’’مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان‘‘اور’’عالمی انجمن خدام الدین‘‘کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت سربراہ مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان و امیر عالمی انجمن خدام الدین مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے کی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور ؐنے اپنی دو صاحبزادیاں یکے بعد دیگرے حضرت عثمان غنیؓ کے نکاح میں دیں، اسی وجہ سے آپؓ کو \"ذوالنورین\" کا لقب ملا۔ آپؓ نے اپنی دولت اور زندگی دینِ اسلام کی خدمت کیلئے وقف کر دی۔ حضرت عثمانؓ کا دورِ خلافت عدل، انصاف اور رفاہِ عامہ کا سنہری دور تھا۔ آج کے حکمران اگر سیرتِ عثمانی سے رہنمائی لیں تو معاشرے میں امن و خوشحالی قائم ہو سکتی ہے ۔ سیمینار سے سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان مفتی احمد علی ثانی ،اعلیٰ پیر حافظ عمیر عبدالہادی، مفتی محمد ریاض جمیل، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، قاری میاں محمد عظیم ریاض انورنے بھی خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں