کمشنر پیسی کا سوشل سکیورٹی کے مختلف ہسپتالوں کادورہ
لاہور (خبر نگار)کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) ذوالفقار علی کھرل نے خواجہ فرید سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان، بنیادی مرکز صحت ممتاز آباد اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی ملتان کا دورہ کیا۔
ہسپتال دورہ کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز، شعبہ جات اور سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ افسران کی جانب سے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔کمشنر نے نئے نصب شدہ سولر سسٹم کا افتتاح کیا اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔