مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر )شہر میں مختلف واقعات میں 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے راہگیر کو کچل دیا،متوفی کی شناخت 18 سالہ شاہد کے نام سے ہوئی،دوسرے واقعہ میں اسلام پورہ، ایوان عدل کے عقب میں نامعلوم چور بجلی کی تاریں کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ پرانی انارکلی کے علاقہ میں 4 روز قبل بے ہوشی حالت میں ملنے والا 65 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔