آندھی سے متاثر بجلی کا ترسیلی نظام مکمل بحال نہ ہوسکا

 آندھی  سے متاثر بجلی کا  ترسیلی نظام مکمل بحال نہ ہوسکا

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) شدید آندھی کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا۔

 جو گزشتہ روز بھی مکمل بحال نہ ہوسکا ،لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں تکنیکی خرابیوں کی بھرمار اور ٹرانسفارمر جلنے کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہوا، لیسکو عملے کی جانب سے فیڈرز بحالی کے بعد سب اچھا کی رپورٹ کی، مگر انفرادی شکایات کو یکسر نظر انداز کردیا گیا، جبکہ جن علاقوں کے ٹرانسفارمر خراب ہوئے وہ رات گئے تک بجلی سے محروم رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں