صوبے بھر میں 750 سے زائد نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری

صوبے بھر میں 750 سے زائد  نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری

لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب ٹریفک پولیس نے 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے بھر میں 750 سے زائد نوجوانوں کو پرمٹ جاری کر دیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کے رجحان کو فروغ دینا ہے ۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس محفوظ سفر اور قانون پسند نوجوان ڈرائیورز کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 190 سے زائد نوجوانوں کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ فیصل آباد میں 115 اور سیالکوٹ میں 80 نوجوان اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں