جمعیت اہلِ حدیث کی فضائلِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس 22محرم کو ہوگی
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے زیرِ اہتمام 22 محرم الحرام کو بیگم کوٹ چوک میں عظیم الشان فضائلِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
کانفرنس میں جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی قائدین، جید علمائے کرام اور مشائخِ عظام خطاب کریں گے ۔علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ 22 محرم الحرام کو بیگم کوٹ چوک میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔یہ کانفرنس امتِ مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور حرمین شریفین سے محبت و وابستگی کے اظہار کا عملی مظہر ثابت ہوگی۔